Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیریں مزاری اور بیٹی ایمان مزاری میں لڑائی

جو لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں انہیں پاکستان مخالف قرار نہیں دینا چاہیے، شیریں مزاری
شائع 22 دسمبر 2024 08:16pm

شیریں مزاری اور بیٹی ایمان مزاری کے درمیان سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر صورتحال اس وقت مضحیکہ خیز ہوگئی جب شیریں مزاری نے فواد چوہدری کو مخاطب کر کہا کہ ’میرے دوست تم بالکل بھی ایسے نہیں ہو‘ جس کے بعد ایمان مزاری ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بالکل ایسا ہی ہے ۔۔۔ کیونکہ اس کی ٹریننگ اسٹیبلشمنٹ سے ہوئی ہے‘۔

ماں اور بیٹی کے دوران تکرار اس وقت سامنے آئی جب سلمان درانی نے ایک پوسٹ شیئر کی۔ اس پوسٹ کے ٹائٹل پر فواد چوہدری کے حوالے سے ایک بیان درج تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ’مجھ پر تنقید پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا نہیں بلکہ پاکستان مخالف سوشل میڈیا کررہا ہے‘۔

اس پوسٹ پر شیریں مزاری نے کہا کہ ’جو لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں انہیں پاکستان مخالف قرار نہیں دینا چاہیے۔ یہ بہت عجیب بات ہے اور (اس طرح کا بیان) جابرانہ ماحول کی حوصلہ افزائی کرتا ہے‘۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ’ہمیں آزادی اظہار رائے اور آئینی حقوق کی پاسداری سمیت برداشت کا حوصلہ رکھنا چاہیے‘۔

آخر میں شریں مزاری نے فواد چوہدری کو مخاطب کرکے کہ ’میرے دوست تم بالکل بھی ایسے نہیں ہو‘۔ گویا شیریں مزار کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری فطرتاً ایسا نہیں کہ وہ اختلاف رائے پر لوگوں کو غداری یا حب الوطنی کا سرٹیفکٹ دیتا پھیرے۔

شیریں مزاری کی ٹوئٹ پر ان کی بیٹی ایمان مزاری نے ری ٹوئٹ کیا اور قدرے خشونت انداز میں اپنی ماں کو مخاطب کرکے کہا کہ ’آپ کو بہتر دوستوں کی ضرورت ہے، یہ (فواد چوہدری) بالکل ایسا ہی ہے، اس نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور جو لوگ اُسے سیاست میں لائے اور ان کی وجہ یہ جیل میں گیا، اب بھی ان ہی لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ایمان مزاری نے مزید کہا کہ ’فواد چوہدری حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ تقسیم کررہا ہے کیونکہ اس کی ٹریننگ اسٹیبلشمنٹ سے ہوئی ہے‘۔