Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک سونپ دیا

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع
شائع 22 دسمبر 2024 03:01pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جائے گا۔

شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی کو سول نافرمانی مؤخر کرنے کی تجویز

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جی ڈی اے رہنماؤں پیر پگارا اور ذوالفقار مرزا سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔

کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہوگی، شیخ وقاص اکرم

ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر پارٹی سربراہوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

imran khan

Barrister Muhammad Ali Saif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Government Talks