Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کی خدمات دوبارہ لینے کا فیصلہ

سابق آل روانڈر نے بھی پی سی بی کے لیے کام کرنے کی رضامندی ظاہرکردی، ذرائع
شائع 22 دسمبر 2024 02:08pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کی خدمات پھر لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق عبدالرزاق کو قومی ٹیم کے اسٹرائِیک فورس کا سربراہ بنایا جارہا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر کی سربراہی میں بنائی گئی اسٹرائیک فورس تشکیل دینے کا مقصد ٹی20 فارمیٹ کیلئے مضبوط ٹیم بنانا ہے۔

سابق آل روانڈر نے بھی پی سی بی کے لیے کام کرنے کی رضامندی ظاہرکردی ہے۔

چیمپئینز ٹرافی، بھارت کے تمام میچز کیلئے نیوٹرل وینیو طے پا گیا

ذرائع پی سی بی نے بتایا کہ سٹرائیک فورس 50 نوجوان ہارڈ ہٹنگ بیٹرز پر مشتمل ہو گی۔ بیٹرز کی سلیکشن سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی سربراہی میں ہو گی۔

چیمپئنزٹرافی: پاکستان اور انڈیا فائنل میں پہنچے تو میچ کہاں ہوگا؟ محسن نقوی کا جواب

ذرائع پی سی بی کا مزید کہنا ہےکہ ملک بھر سے میرٹ کی بنیاد پر 50 ٹیلنٹیڈ بیٹرز کی سلیکشن کی جائے گی، نوجوان ٹیلنٹ کو لمبے چھکے اور چوکے مارنے کی ٹریننگ دی جائے گی، سٹرائک فورس کا مقصد ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنا ہے

ذرائع کے مطابق ایک سال میں نیا ٹیلنٹ تیار کر کے ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بنا دیا جائے گا:ذرائع پی سی بی

former test cricketer

Abdul Razzaq

strike force