یمن سے تل ابیب پر ہائپر سانک میزائل حملہ، 16 صیہونی زخمی، امریکا کی شدید جوابی بمباری
یمن سے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں سولہ افراد زخمی ہوگئے۔ میزائل تل ابیب کے ایک پارک میں گرا۔
حوثی فورسز کے مطابق جافا کے مقام پر اسرائیلی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں اسرائیل کا کروڑوں ڈالر کا فضائی دفاعی نظام ناکام ہوگیا۔
جرمنی: سعودی ڈاکٹر نے کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
حوثی ترجمان نے کہا کہ اس نے فوجی ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل استعمال کیا۔
اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی دفاعی نظام میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔
دوسری جانب امریکا نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغ دیا۔
شامی حکومت کا تختہ الٹنے والے باغی فورسز کے رہنما کیلئے سفارتی سطح پر ایک اور فتح
امریک سینٹرل کمانڈ کے مطابق یمن میں حوثیوں کی میزائل اور کمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
بحیرہ احمر میں بھی حوثیوں کے متعدد ڈرونز اور اینٹی شپ کروز میزائل کو مار گرایا گیا۔
امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ کارروائی کا مقصد حوثی آپریشنز کو نقصان پہنچانا ہے۔ اس نے بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کے جہازوں پر حملوں کا حوالہ دیا۔
امریکہ کے مطابق اس آپریشن کے لیے امریکی ساختہ ایف اے 18 ہورنیٹ فائٹر طیارے استعمال ہوئے۔
خیال رہے کہ حوثیوں نے غزہ جنگ کے خاتمے تک حملے جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔
جبکہ امریکا کا کہنا ہے کہ اس فضائی کارروائی کے ذریعے یہ خود کو اور اپنے اتحادیوں کا دفاع کر رہا ہے۔