Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

ملزمان سے گرگٹ سمیت جادو کے لئے استعمال ہونے والا مختلف سامان بر آمد
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2024 10:52pm

افریقی ملک کے صدر پر ’’کالا جادو‘‘ کرنے کے الزام میں پولیس نے 2 افراد گرفتارکر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق زمبیا کے صدر پر کالا جادو کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے 2 زندہ گرگٹ سمیت دیگر سامان بھی بر آمد ہوا ہے۔

زیمبیا پولیس نے کہا کہ انہوں نے دونوں ملزمان کو جادو ٹونے کے ذریعے جنوبی افریقی ملک کے صدر کو ”نقصان پہنچانے“ کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

افریقی ملک گنی میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامے میں 100 سے زائد افراد ہلاک

پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ موز مبیکن کے شہری جسٹن میبولیسی اور زیمبیا کے گاؤں سے لیونارڈ فیری کو دارالحکومت لوساکا سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق “ مشتبہ افراد سے زندہ گرگٹ سمیت کالا جادو کے لئے استعمال ہونے والا مختلف سامان بر آمد ہوا، ملزمان پر الزام ہے کہ یہ جادوگری کی مشقوں میں مصروف تھے۔“

زیمبیا پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزمان کا مقصد مشن ریاست کے سربراہ صدر ہیکنڈے ہیچل ما کو نقصان پہنچانا تھا، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

افریقی ملک کا خشک سالی کی وجہ سے ہاتھی، زیبرا سمیت 700 جانوروں کو مارنے کا فیصلہ

پولیس نے الزام لگایا کہ اس جوڑے کو مخالف رکن پارلیمنٹ کے بھائی نے اپنے پاس رکھا ہوا تھا، جسے ڈکیتی، قتل اور پولیس حراست سے فرار کے مقدمہ کا سامنا ہے۔

world

Zambia

African Country