پی کے کا سین حقیقیت میں تبدیل، مندر کے چندہ بکس میں گرنے والے آئی فون پر پجاریوں نے قبضہ کرلیا
بالی ووڈ اداکارعامر خان کی مشہورزمانہ فلم ’پی کے‘ کا سین حقیقیت میں تبدیل ہوگیا، مندر کے چندہ بکس میں گرنے والے آئی فون پر پجاریوں نے قبضہ کرلیا۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے مندر میں ہندو پجاری نے انتظامیہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرا آئی فون غلطی سے چندہ بکس میں گرگیا ہے، برائے مہربانی مجھے موبائل فون واپس دیا جائے۔
مندر کے پجاریوں نے ہندو عقیدت مند کی جانب سے آئی فون واپس کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ موبائل فون مندر کی ملکیت بن چکا ہے۔
بھارتی آرمی چیف کی موت، ہیلی کاپٹر کریش کی وجہ سامنے آگئی
دنیش نامی پجاری نے کہا کہ میں چنائی کے قریب تروپورور کے کنڈا سوامی مندر میں چندے کی رقم ڈال رہا تھا، اس دوران میرا قیمتی آئی فون غلطی سے ’ہنڈی‘ کے اندر چلا گیا ۔
اس ضمن میں ہندو پجاری نے مندر کے ذمہ داروں سے رابطہ کیا اور انہیں اپنا موبائل فون واپس کرنے کی اپیل کی۔ تاہم ان کی درخواست کو پجاریوں نے مسترد کر دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مندر انتظامیہ نے دنیش کو ایپل ڈیوائس سے ڈیٹا حاصل کرنے کی اجازت دی، لیکن موبائل فون واپس کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ تاہم دنیش بھی اپنے موقف پر ثابت قدم رہا۔
شادی سے قبل دلہن دولہا کی جاسوسی کا کاروبار پروان چڑھنے لگا
معاملہ کرناٹک کے وزیر پی کے سیکر بابو تک پہنچا تو انہوں نے کہا کہ مندر کے چندہ باکس میں جمع کوئی بھی چیز، چاہے وہ خود ڈالی گئی ہو یا حادثاتی طور پر گری ہو، وہ دیوتا کے کھاتے کا حصہ بن جاتی ہے۔
وزیر نے کہا کہ مندروں کی روایات کے مطابق عطیہ خانے میں دیے گئے نذرانے کو دیوتا کی ملکیت سمجھا جاتا ہے، قوانین ہمیں اس طرح کے نذرانے واپس کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔
انہوں نے مندر کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاملے پر محکمہ کے افسران سے بات کریں گے تاکہ عقیدت مند کو موبائل کا معاوضہ دینے کا معلوم کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ اسی طرح کا واقعہ کیرالہ کی خاتون عقیدت مند کے ساتھ پیش آیا تھا، جب اس کی سونے کی چین پالانی میں واقع سوامی مندر کے نذرانہ بکس میں گرگئی ۔ زنجیر اس وقت چندہ بکس میں چلی گئی تھی جب ہندو خاتون نذرانہ ڈالنے کے لیے گلے سے مالا اتار رہی تھی۔
بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعہ کی تصدیق کے بعد مندرکے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین نے ذاتی خرچ پر نئی سونے کی چین خرید کر مذکورہ خاتون کو واپس کی تھی۔