Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی آرمی چیف کی موت، ہیلی کاپٹر کریش کی وجہ سامنے آگئی

ہیلی کاپٹر کریش میں موت سے متعلق رپورٹ 3 سال بعد منظر عام پر آئی ہے
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2024 08:23pm

بھارتی آرمی چیف کی موت، ہیلی کاپٹر کریش کی وجہ سامنے آگئی۔

ہندوستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر کریش میں موت کی وجہ کو انسانی غلطی کو قرار دے دیا گیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی چیف آف اسٹاف جنرل پبن کی ہیلی کاپٹرکریش میں موت سے متعلق رپورٹ 3 سال بعد منظر عام پر آئی ہے۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اہلیہ سمیت 11 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

ہندوستان کے ایوان زیریں لوک سبھا میں پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کی پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ انسانی غلطی سے ہوا۔

تحقیقاتی ٹیم نے حادثے کی ممکنہ وجہ جاننے کے لیے تمام گواہوں سے بات چیت کی۔ فلائٹ ڈیٹا، ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈ کے مکمل تجزیہ کے بعد رپورٹ مرتب کی گئی۔

حادثات میں بھارتی فضائیہ سر فہرست، 534 طیارے تباہ، 152 پائلٹ ہلاک

جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 22-2021 میں مجوعی طور پر 9 حادثات پیش آئے تھے، 8 دسمبر کو بھارتی جنرل کے ہیلی کاپٹر کا حادثہ انسانی کوتاہی کی وجہ سے ہوا۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایم آئی 17 جنرل پبن راوت، ان کی اہلیہ اور بھارتی افواج کے 12 اہلکاروں کو لے کر تامل نائیڈو میں موجود سولر ایئر فورس بیس سے روانہ ہوا تھا۔

بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ویلنگٹن میں ڈیفنس اسٹاف سروسز کالجز جا رہا تھا۔ اور لینڈنگ سے چند منٹ قبل پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

india

Narendra Modi

BJP

Healy copter crash