Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مدارس رجسٹریشن: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے

طے شدہ امور پر نوٹیفیکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا، ذرائع
شائع 21 دسمبر 2024 04:46pm

مدارس رجسٹریشن پر حکومت اور جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

مدارس رجسٹریشن بل: صدر کا دوسرا اعتراض آئینی طور پر بنتا نہیں، مولان فضل الرحمان

ذرائع کے مطابق مدارس کی سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860 کے تحت رجسٹریشن کی یقین دہائی کرا دی گئی ہے، طے شدہ امور پر نوٹیفیکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔

JUIF

Madaris Registration Bill