دو روز سستا بکنے کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا
عالمی اور مقامی دونوں گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں
عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کو 2100 روپے کے اضافے سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 34 ہزار 396 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 21 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس سونا 2622 ڈالرکا ہوگیا۔
bullion rates
Gold prices
مقبول ترین