یونان کے سابق شاہی خاندان کی بادشاہت کھونے کے50 سال بعد دوبارہ شہریت حاصل کرنے کی کوشش
یونان کے سابق شاہی خاندان نے حال ہی میں یونانی شہریت کی بحالی کے لئے دوبارہ درخواست دی ہے۔ اس شاہی خاندان کو تقریباً 50 سال قبل 1974ء میں بادشاہت کے خاتمے کے بعد جلا وطن کردیا گیا تھا-
سابق بادشاہ قسطنطنیہ دوم اور ان کے خاندان نے اس جلاوطنی کے دوران مختلف ممالک میں قیام کیا، تاہم یونان سے ان کا تعلق ہمیشہ برقرار رہا۔ اب 2023ء میں بادشاہ دوم کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے، سابق ولی عہد پاؤل اور خاندان کے دیگر افراد نے یونانی شہریت کی بحالی کے لیے باضابطہ درخواست دی ہے۔
اس سلسلے میں مختلف آراء سامنے آئی ہیں اور عوام نے ملی جلی رائے کا اظہار کیا ہے، کچھ افراد شاہی خاندان کی واپسی کو احسن اقدام قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ نے اسے ماضی کے دور سے جوڑا ہے۔ تاہم یونانی حکومت نے اس سلسلے میں غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ تاریخی طور پر زیرالتواء معاملے کو حل کیا جارہا ہے، کیوںکہ بادشاہ کے رشتے دار پہلے سے ہی حکومت کو تسلیم کرتے ہیں لیکن سرنیم کا انتخاب ایک معاملہ ہے۔
یونان میں بادشاہت کے خاتمے کے بعد سے ملک جمہوری نظام کے تحت چل رہا ہے تاہم شاہی خاندان کی واپسی کے حوالے سے کچھ خاص پہلو مثلا قانونی اور آئینی پہلو غور طلب ہیں۔