Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

میگا ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا، ذرائع
شائع 21 دسمبر 2024 03:57pm

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

ذرائع نے کہا کہ ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بابر اعظم کوہلی اور ہاشم آملہ کا کونسا اہم ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے؟

اس کے بعد قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

جبکہ پہلا سیمی فائنل 3 مارچ اور دوسرا 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ممکنہ شیڈول کے مطاب چیمپئنزٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، ساتھ ہی ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

چیمپئنزٹرافی میں پاک بھارت میچز کیلئے نیوٹرل وینیو پر اتفاق ہوگیا

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی 2025 کے نیوٹرل وینیو کے معاملے پر میزبان پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا دبئی کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز میں اتفاق ہوگیا، آئی سی سی جلد ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا دبئی کے نیوٹرل وینیو پر اتفاق پائے جانے کا قوی امکان ہے اور دبئی سے متعلق جلد حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

Icc Champions Trophy 2025

NEUTRAL VENUES