Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

زمان پارک میں ٹریننگ دی گئی، 9 مئی سزایافتگان کے عمران خان کیخلاف بیانات

ملٹری یونیفارم کی شرٹ پہن کر ویڈیو بنائی اور پھر اس شرٹ کو جلا دیا، مجرم جان محمد
شائع 21 دسمبر 2024 03:38pm

9 مئی کے مجرمان کا اعترافی بیان سامنے آئے ہیں۔ مجرم جان محمد نے جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ملٹری یونیفارم کی شرٹ پہن کر ویڈیو بنائی اور پھر اس شرٹ کو جلا دیا۔

مجرم علی شان نے بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی فوج مخالف تقاریر نے ان کی ذہن سازی کی، جس کی وجہ سے انہوں نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا، ”میں نے جناح ہاؤس میں جا کر توڑ پھوڑ کی۔“

مجرم بابر جمال خان نے بھی اعتراف کیا کہ وہ میانوالی بیس پر حملے میں ملوث تھا۔ مجرم داؤد خان نے کہا کہ یاسمین راشد اور حسان نیازی کے اکسانے پر جناح ہاؤس پر حملہ کیا اور یہ بھی کہا کہ تقاریر کے ذریعے ان کے ذہنوں میں نفرت پیدا کی گئی۔

مجرم محمد حاشر نے کہا کہ ”میں نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کیا۔“ جبکہ فہیم حیدر نے یہ بیان دیا کہ پی ٹی آئی نے انہیں جناح ہاؤس حملے کے لیے ذہن سازی کی۔

مجرم عاشق خان نے کہا کہ انہیں زمان پارک میں حملے کے لیے تربیت ملتی رہی اور اکسانے پر انہوں نے جناح ہاؤس حملے میں حصہ لیا۔

مجرم بلال نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ذہن سازی ہوئی۔

9 May

Military courts in Pakistan

MAY 9 CASES

May 9 riots Pakistan