حملے پر سزا پانے والے حاشر کے حق میں پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ
فوجی عدالتوں سے سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ مجرموں کی فہرست میں ایک نام محمد حاشر کا بھی ہے جسے 6 سال قید با مشقت سزا سنائی گئی لیکن اب حملے پر سزا پانے والے حاشر کے حق میں پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ پوسٹ ہوا ہے۔
پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر ملٹری ٹرائل کو ’ڈرامہ‘ قرار دیا گیا اور ساتھ ہی حاشر کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔ پوسٹ کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’کیا کور کمانڈر ہاؤس کی حدود میں جان اور جذبات کچھ غلط کہہ دینا اتنا بڑا جرم ہے کہ 6 سال کی قید بامشقت کی سز سنادی گئی؟
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ایکس آکاؤنٹ پر جو ویڈیو شیئر کی گئی اس میں مبینہ طور پر محمد حاشر جناح ہاؤس میں تھوڑ پھوڑ کے وقت اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے سنے گئے ہیں۔
مبینہ ویڈیو میں حاشر کہہ رہے ہیں کہ ’میں اس حق میں نہیں ہوں کہ لوگ توڑ پھوڑ کریں‘۔ پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر کہا گیا کہ ’ابھی تک پبلک کیے گئے ’ثبوت‘ مختلف لوگوں کی ویڈیوز کو جوڑ توڑ کر بنائے گئے ISPR ویڈیو پیکج ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں۔
مزید کہا کیا کہ ’کور کمانڈر ہاؤس اور دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیوں غائب کی گئی؟ ان نوجوانوں کو کس بنیاد پر سز سنائی گئی؟
سانحہ 9 مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں، آئی ایس پی آر
سانحہ 9 مئی: فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا پانے والوں کی تفصیلات جاری