Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو کونسا؟ پاکستان اور بھارت میں اتفاق ہوگیا

آئی سی سی جلد ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کرے گا، رپورٹ
شائع 21 دسمبر 2024 02:53pm

چیمپئینز ٹرافی 2025 کے نیوٹرل وینیو کے معاملے پر میزبان پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا دبئی کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز میں اتفاق ہوگیا، آئی سی سی جلد ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کا دبئی کے نیوٹرل وینیو پر اتفاق پائے جانے کا قوی امکان ہے اور دبئی سے متعلق جلد حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

آئی سی سی کی پاکستان کو ایک اور میگا ایونٹ کی میزبانی دینے کی یقین دہانی

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان بھی جلد متوقع ہے، نیوٹرل وینیو کے طور پر کولمبو کا آپشن بھی زیر غور ہے۔

چیمپئینز ٹرافی 2025 کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

خیال رہے کہ چند روز قبل آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر فیوژن پلان کی منظوری دی تھی جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 3 سال کا معاہدہ ہوا کہ دونوں ٹیمیں 2027 تک ایک دوسرے کے ممالک میں میچز نہیں کھیلیں گیں اور چیمئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا انتخاب میزبان ملک کی مرضی سے ہوگا۔

BCCI

chairman pcb

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Icc Champions Trophy 2025