بابر اعظم کوہلی اور ہاشم آملہ کا کونسا اہم ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے بے حد قریب ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کل ہونے والے جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں نامور کھلاڑی ہاشم آملہ اور عالمی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
بابر اعظم عالمی سطح پر ٹاپ رینک کھلاڑیوں کے ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔
تیسرے ون ڈے سے قبل جنوبی افریقہ کو جھٹکا، اہم کھلاڑی باہر
رپورٹ کے مطابق اس وقت 123 اننگز میں 6 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے پاس ہے جب کہ بابر اعظم نے 119 اننگز میں 5 ہزار 905 رنز بنا رکھے ہیں، انہیں اس شاندار کارنامے کو انجام دینے کے لیے 95 رنز درکار ہیں، جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 136 اننگز میں 6000 رنز مکمل کیے تھے۔
اس سے قبل بابر اعظم کی جانب سے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کا ریکارڈ توڑا گیا۔ نصف سینچری اسکور کرکے بابراعظم نے سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر مہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
پی ایس ایل 10: پہلی بار پلیئر ڈرافٹس کی میزبانی گوادر کو مل گئی
اسپورٹس کیڈا کی رپورٹ کے مطابق بابراعظم نے سینا ممالک کیخلاف مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے بنائی گئی نصف سینچریوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم 300 سے زائد انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں 14 ہزار سے زائد رنز شامل ہیں جبکہ 31 سینچریاں اور 95 نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔
Comments are closed on this story.