Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

فراڈ کے الزام میں سابق بھارتی کرکٹر کے وارنٹ جاری

کرکٹر کے پاس صرف 27 دسمبر تک کا وقت ہے، عدالت
شائع 21 دسمبر 2024 12:24pm

سابق بھارتی کرکٹر کو ملازمین کی ریٹائرمنٹ فنڈز ادا نہ کرنے پر گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے سابق کرکٹر رابن اتھپا کو ملازمین کی ریٹائرمنٹ فنڈز ادا نہ کرنے پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہ کپڑے کی ایک کمپنی کے مالک ہیں جن پر تقریباً 24 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

عدالت کی جانب سے بھارتی کرکٹر کو حکم دیا گیا کہ ان کے پاس صرف 27 دسمبر تک کا وقت ہے کہ وہ 24 لاکھ بھارتی روپے کے واجبات ادا کرے یا گرفتاری دیں۔

سابق بھارتی کرکٹرز نے ویرات کوہلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

رابن اتھپا بنگلورو میں سینٹورس لائف اسٹائل برانڈز نامی کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے تقریباً 23 لاکھ روپے ادا نہیں کیے جو اس پر واجب الادا تھے۔ اب حکام یہ رقم خود اتھپا سے وصول کرنا چاہتی ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر کے وارنٹ 4 دسمبر کو جاری ہوئے تھے۔

سابق بھارتی کرکٹ کوچ کا بیٹا آپریشن کرواکے لڑکی بن گیا

واضح رہے کہ روبن اتھپا بھارت کی جانب سے 59 بین الاقوامی میچز کھیلے ہیں اور وہ انڈین پریمیئر لیگ میں مقبول کھلاڑی رہے ہیں۔ انہوں نے 54 ون ڈے اننگز میں مجموعی طور پر 1183 رنز بنائے اور بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے نام 7 نصف سنچریاں ہیں۔

robin uthappa

indian ex cricketer