Aaj News

جمعرات, اپريل 03, 2025  
05 Shawwal 1446  

سرجانی ٹاؤن میں خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنے کا واقعہ

پولیس کی مدعیت میں ہراسگی کا مقدمہ درج کرلیا
شائع 21 دسمبر 2024 10:41am

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خاتون پولیو ورکر کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیو ورکر قطرے پلانے گھر کے دہلیز پر پہنچی تو کے ڈی اے فلیٹ میں موجود شخص برہنہ حالت میں پولیو ورکرخاتون کے سامنے آگیا اور اُسے ہراساں کیا-

یہ واقعہ بدھ 18 دسمبرکو پیش آیا تاہم پولیس کی بروقت مداخلت سے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا اور کی پولیس کی مدعیت میں ہراسگی کا مقدمہ درج کرلیا۔

پاکستان

polio campaign

polio case