Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنگل میں لاوارث کار سے 52 کلو سونا اور 10 کروڑ روپے برآمد

30 موبائلوں پر سوار 100 پولیس اہلکاروں نے کار کو گھیرے میں لے لیا
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2024 11:22pm

بھارت کے شہر بھوپال کے قریب جنگل میں لاوارث کھڑی کار سے 52 کلو سونا اور 10 کروڑ کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔

بھوپال میں محکمہ انکم ٹیکس اور پولیس نے چھاپوں میں کروڑوں کا سونا اور نقدی برآمد کرلی، جنگل میں لاوارث گاڑی سے 52 کلو سونے کے بسکٹ (جن کی مالیت 40 کروڑ سے زائد ہے) اور 10 کروڑ بھارتی روپے نقد ملے ہیں۔

پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے مضافات میں مینڈوری کے جنگل کے راستے سونا اور نقد رقم منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کے بعد 30 موبائلوں پر سوار 100 پولیس اہلکاروں نے کار کو گھیرے میں لے لیا، تلاشی کے دوران گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا، تاہم 2 تھیلوں سے سونے کے بسکٹ اوربھاری نقد رقم ملی۔

ایئر انڈیا کا فضائی میزبان سونا اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

پولیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ کار گوالیار کے رہنے والے چیتن گوڑ کی ہے، جو ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) کے سابق کانسٹیبل سوربھ شرما کا قریبی ساتھی بتایا جاتا ہے۔

حکام کے مطابق اس وقت کئی بلڈروں کو تحقیقات کا سامنا ہے، شبہ ہے کہ بر آمد ہونے والا سونا اور نقد رقم ان میں سے کسی کی ہے۔ تاحال سونے اور نقد رقم کا مالک سامنے نہیں آیا، ملکیت کا پتہ لگانے کے لیے پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

بھارت: بہار میں سرکاری اسکول کے استاد سے اغوا کے بعد کیا سلوک ہوا؟

دریں اثنا پولیس ٹیم نے گذشتہ روز پوش علاقے میں کاروباری شخصیت مسٹر شرما کے گھر پر چھاپہ ماراگیا۔ چھاپے کے دوران اہلکاروں کو گھر سے ایک کروڑ سے زائد نقد، آدھا کلو سونا، ہیرے، چاندی کی سلاخیں اور جائیداد کی دستاویزات ملی ہیں۔

حکام کے مطابق بھوپال میں گذشتہ 2 دنوں کے دوران سیاست دانوں، سرکاری افسران اور رئیل اسٹیٹ اداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، زیر تفتیش بلڈرز کے نامور سیاستدانوں اور بیوروکریٹس سے تعلقات ہیں۔

india

world

Bhopal Jungle