Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرمتی کام مکمل، شہر کو کتنے دن بعد پانی کی فراہمی بحال ہوگئی؟

شہر کو 4 ارب گیلن سے زائد سے پانی فراہم نہ کیا جاسکا
شائع 20 دسمبر 2024 07:50pm

کراچی میں 84 انچ قطر کی لائن کا مرمتی کام مکمل کرکے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو 17 دن بعد پانی کی فراہمی شروع کردی گئی۔

متاثرہ دنوں میں شہر کو 4 ارب گیلن سے زائد سے پانی فراہم نہیں کیا جاسکا تھا، جس کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے۔

کراچی میں ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران 84 انچ قطر لائن کو 2 مقامات پر پھٹ گئی تھی، جس کے بعد واٹر کارپوریشن نے 3 دسمبر سے مرمتی کام کا آغاز کیا تھا۔

9 دسمبر کو مرمتی کام مکمل کیا گیا تاہم ایک مقام سے پھر رساؤ آگیا، مرمتی کام کے نام پر شہر کے مختلف علاقوں کا پانی بند کردیا گیا، تاہم 20 دسمبر کو بلآخر مرمتی کام مکمل کرلیا گیا۔

واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا تھا کہ لائن کی مرمت کا کام مکمل کرکے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی مرحلہ وار فراہمی شروع کردی گئی، شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے۔

کراچی میں 17 دن تک شہری پانی کی وجہ سے اذیت سے دوچار تھے، شہر کے مختلف بشمول کورنگی ، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، جمشید روڈ، رام سوامی، گارڈن، کلفٹن، ڈیفنس سمیت 60 سے 70 فیصد علاقے پانی کی عدم فراہمی سے بری طرح متاثر تھے۔

karachi

Karachi water corporation

Water Line