یونان میں ایک اور کشتی حادثہ، 8 افراد ہلاک
چند روز قبل کشتی حادثے میں ڈوبے 40 پاکستانیوں کا کچھ پتہ نہ چلا
یونان میں ایک اور کشتی حادثے میں آٹھ افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔
واقعہ اس وقت پر پیش آیا جب کوسٹ گارڈز نے بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کی کشتی کا تعاقب کیا۔ یونانی کوسٹ گارڈز سے بچنے کیلئے فرار ہوتی اسپیڈ بوٹ الٹ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی روڈز آئی لینڈ کے قریب الٹی تاہم حکام نے اٹھارہ افراد کو بچا لیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کشتی حادثے میں ڈوبے 40 پاکستانیوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ادھر ایف آئی اے نے حالیہ یونان کشتی حادثے میں ملوث دو اسمگلرز حماد اور خاور کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ان اسمگلرز نے چار افراد کو غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے کے لیے 88 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
boat capsized
Greece Boat Capsized
مقبول ترین