اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، انڈیکس میں 3 ہزار 238 پوائنٹس کا اضافہ
سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث مارکیٹ میں تیزی رہی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے، ہنڈریڈ انڈیکس 3 ہزار 2 سو 38 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار 515 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث مارکیٹ میں تیزی رہی تاہم معمولی پرافٹ ٹیکنگ کے ساتھ ایک موقع پر انڈیکس 1 لاکھ 5 ہزار 6 سو پر دیکھا گیا۔
مارکیٹ میں آج چار سو انسٹھ کمپنیز کے انتالیس ارب چونتیس کروڑ روپے مالیت پچہتر کروڑ بتیس لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔
Pakistan Stock Exchange (PSX)
مقبول ترین