سیکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی ، انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7 خوارج ہلاک
فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا
سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ علی رحمان کو ہلاک کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خارجی نے 2010 میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیارکی، علی رحمان اہم سرغنہ مفتی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا علی رحمان خوارج کی شوریٰ کا اہم سرغنہ تھا، دہشت گرد نے فرار ہونے کیلئے خاتون کا لباس پہن لیا تھا۔
فوجی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے7 خوارج کو ہلاک کر دیا، ایک خارجی نے گھر میں 2 بچوں کو یرغمال بنایا۔
ISPR
pakistan army
security forces
KPK
مقبول ترین