Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم نے دھونی کا اہم ترین ریکارڈ توڑ دیا

بابراعظم نے 300 سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں 14 ہزار سے زائد رنز شامل ہیں
شائع 20 دسمبر 2024 03:44pm

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں نصف سینچری بنانے والے بابراعظم نے سابق بھارتی وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اسپورٹس کیڈا کی رپورٹ کے مطابق بابراعظم نے سینا ممالک کیخلاف مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے بنائی گئی نصف سینچریوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

بابراعظم نے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے میچ میں 73 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے شامل تھے۔ نصف سینچری کیساتھ بابر اعظم سینا ممالک کیخلاف 39 ففٹیز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

پی ایس ایل 10: پہلی بار پلیئر ڈرافٹس کی میزبانی گوادر کو مل گئی

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی وکٹ کیپر بیٹر مہندرا سنگھ دھونی کے پاس تھا جنہوں نے سینا ممالک کیخلاف 38 ففٹیز بنارکھی تھی۔

پاکستان جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے 300 سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں 14 ہزار سے زائد رنز شامل ہیں جبکہ 31 سینچریاں اور 95 نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔

پاکستان نے کرکٹ کے میدان میں بھارت کو دھول چٹا دی

خیال رہے کہ گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 81 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

babar azam

breaks record

M S dhoni