اگر پیاز کاٹتے ہوئے آنسو نکل آئیں تو یہ طریقہ آزمائیں
اگر پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں سے آنسو بہنے لگیں تو اس آسان ترکیب پر فوری عمل کریں۔
کچن میں کھانا پکاتے ہوئے پیاز کاٹنا واقعی مشکل لگتا ہے خاص طور پر اگر آپ نئے ہوں یا آپ کوبہت زیادہ پیاز کاٹنی ہو۔ اگر آپ کی آنکھوں سے پیاز کاٹتے ہوئے بہت زیادہ آنسو بہنے لگیں تو یہ ٹوٹکہ ضرور آزمائیں۔ جس کی مدد سے پیاز کاٹنا آسان ہوجائے گا۔
کہیں آپ بھی سردیوں میں نقلی ابلے ہوئے انڈے اصلی سمجھ کرتو نہیں کھا رہے؟
اکثر ہم سوچتے ہیں کہ پیاز کاٹتے ہوئے آنسو کیوں نکلتے ہیں؟ دراصل پیاز کاٹتے ہوئے آنسواس لیے نکلتے ہیں کہ پیاز میں امینو ایسڈ سلفوکسائیڈ ہوتے ہیں جب ہم پیاز کاٹتے ہیں تویہ ہماری آنکھوں میں چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے آنکھوں میں پروپینتھائل نامی گیس پیدا ہوتی ہے اورآنکھوں میں جلن محسوس ہونے لگتی ہے اور آنسو نکلنے لگتے ہیں۔ پیاز میں جتنی زیارہ گندھک ہوگی آنسو بھی اتنے ہی زیادہ نکلیں گے۔
پانی ساتھ رکھیں
آپ جب بھی پیاز کاٹیں توایک کپڑا یا ٹشو پانی میں بھگو کر پاس رکھیں یا کسی پیالے میں پانی رکھیں۔ ایسا کرنے سے پیاز سے نکلنے والی گیس قریب رکھے ہوئے پانی کے ساتھ ردعمل ظاہر کرے گی اور آنسو نہیں نکلیں گے۔
چھلکے کے ساتھ پیاز کاٹیں
صرف دودھ نہیں یہ 5 مشروبات بھی کیلشیم کی کمی کوپورا کر سکتے ہیں
اگر پیاز کاٹتے ہوئےآنسو ضرورت سے زیادہ بہنے لگیں تو صرف ہیاز کا چھلکا نہ اتاریں۔پیاز کو چھلکے کے ساتھ گول شکل میں کا ٹ لیں۔ ایسا کرنے سے چھلکا آسانی سے نکل جائے گااور آنسو بھی نہیں نکلیں گے اور پیاز بھی جلدی کٹ جائے گی۔