Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوئر دیر کی فرفر انگلش بولتی بچی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اسے اسکول نہ جانے کے باوجود انگریزی سمیت چھ زبانوں پر عبور حاصل ہے
شائع 20 دسمبر 2024 01:11pm

پاکستان کے شمالی علاقے لوئر دیر میں رہائش پذیرایک لڑکی نے روانی سے انگریزی بولنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی۔

شمائلہ کے مطابق وہ کبھی اسکول نہیں گئی لیکن اسے انگریزی سمیت چھ زبانوں پر عبور حاصل ہے۔

مجھے اپنے بھائی کی سفارش سے کام ملا، عباس اشرف کا اعتراف

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس نے کہا، ”میری والدہ کا تعلق چترال سے ہے، میرے والد پشاور سے ہیں۔ میرے والد 14 زبانیں بولتے ہیں۔ میں چھ زبانیں بول سکتی ہوں۔ میں نے یہ زبانیں اسکول سے نہیں سیکھی ہیں۔ مجھے گھر پر انگریزی پڑھائی جاتی تھی۔ میں اردو، انگریزی، پنجابی، سرائیکی، پشتو اور چترالی میں روانی رکھتی ہوں۔ میں مونگ پھلی اور سورج مکھی کے بیج بیچ رہی ہوں۔ میرا نام شمائلہ ہے۔“

صارفین اسے ایک بہترین لہجے کے ساتھ روانی سے انگریزی بولتے ہوئے سن کر حیران رہ گئے۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ انگلش میڈیم اسکولوں میں پڑھنے والوں سے بہتر انگریزی بولتی ہے۔

کچھ لوگوں نے کہا کہ اس کا تعلق اسکولنگ اور تعلیم سے نہیں ہے بلکہ محنت اور اعتماد اور لگن سے ہے جو ہر ایک کو زندگی میں ہونا چاہیے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’’مجھے اس پیاری بچی سے ملنے کا موقع ملا اور اس سے انڈے خریدے‘‘۔ بہت سے دوسرے لوگوں نے کہا کہ ایسے محنتی افراد دکاندار ہونے سے بہتر ملازمتوں کے مستحق ہیں۔

lifestyle