کوہلی انڈیا چھوڑ کر کہاں منتقل ہو رہے ہیں؟ کوچ نے دعویٰ کردیا
اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ بھارت کے کامیاب ترین کرکٹر ویرات کوہلی سیریز کھیلنے کے لیے ٹیم کو جوائن کرنے انڈیا آتے ہیں اور سیریز کے اختتام پر وہ اہلیہ سے ملنے لندن چلے جاتے ہیں۔
اب اس حوالے سے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ویران کوہلی مستقل طور پر انڈیا چھوڑ کر انگلینڈ شفٹ ہو رہے ہیں۔
بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کے بچپن کے کوچ راج کمار شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ کوہلی اور انوشکا جلد بھارت چھوڑ کر جارہے ہیں۔
سابق بھارتی کرکٹرز نے ویرات کوہلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
بھارتی میڈیا کے راج کمار شرما نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ ویرات کوہلی جلد بھارت چھوڑ کر اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ برطانیہ منتقل ہورہے ہیں۔
ویرات کوہلی آسٹریلیا میں خاتون صحافی اور کیمرہ مین پر برہم
واضح رہے کہ ویرات کوہلی کچھ عرصے سے زیادہ تر وقت انگلینڈ میں ہی ہوتے ہیں، اس دوران کوہلی کرکٹ کے ساتھ ساتھ زیادہ وقت اپنی فیملی کے ساتھ بھی گزارتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات اور انوشکا شرما لندن میں پراپراٹی کے مالک بھی ہیں۔