Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں میں نصف فیصد کمی

سالانہ بنیاد پر آٹو فنانسنگ میں آٹھ اعشاریہ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک
شائع 20 دسمبر 2024 10:29am

گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرضوں میں نصف فیصد کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں شہریوں نے آٹو فنانسنگ کی مد میں 234 ارب 64 کروڑ روپے قرضہ لیا، اکتوبر میں یہ مالیت 235 ارب 88 کروڑ روپے تھی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیاد پر آٹو فنانسنگ میں آٹھ اعشاریہ سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، نومبر 2023 میں 257 ارب روپے قرضہ لیا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی لہر، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس پر جا پہنچا

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بلند شرح سود، گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے، گاڑیوں اور پرزہ جات کی درآمد پر بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے شہریوں نے آٹو فنانسنگ کے تحت گاڑیوں کی خریداری کم کی ہے۔

State Bank Of pakistan

car purchasing

half percent decrease