Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے اپنے بھائی کی سفارش سے کام ملا، عباس اشرف کا اعتراف

وہ سینیئر ادا کار عمران اشرف کے بھائی ہیں
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2024 09:41am

عباس اشرف اعوان سینیئر ادا کار عمران اشرف کے بھائی اور ایک محںتی پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے ہم ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل ”ثبات“ میں اپنی شاندار اداکاری سے ابتدائی شہرت حاصل کی۔ ڈرامہ سیریل ”ثبات“ میں انہوں نے منفی کردار نبھایا اور ان کی اداکاری کو مداحوں نے خوب سراہا۔

اس وقت مداح ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ”وہ زندہ سی“ میں ان کی اداکاری کو بےحد پسند کررہے ہیں۔

آغاعلی نے حنا الطاف سے شادی اور پھر طلاق کے فیصلے پرخاموشی توڑ دی

عمران اشرف کے بھائی عباس اشرف اعوان نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مشہور شخصیت کے بہن بھائی ہونے کے فائدے اور نقصان کے بارے میں بات کی۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے عمران اشرف کے بھائی نے کہا کہ مشہور شخصیت کے بہن بھائی ہونے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ مجھے ان کے کام کی وجہ سے ایک غیر معمولی اداکار سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ ایک مشہوراداکار کا بھائی ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ میرے ساتھ ان کا نام ہے اور ان کے نام کے ذریعے مجھے کام مل جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی میں اپنے تمام پروجیکٹس کے آڈیشن دیتا ہوں۔

سلمان خان جب ورون دھون کی روٹی چرا لیا کرتے تھے، اداکار نے بچپن کی یادیں شیئر کردی

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت جو پروجیکٹ کر رہا ہوں وہ ان کی سفارش سے ملا ہے۔ لیکن مجھے یہ پروجیکٹ ان کی سفارش کے باوجود ایک سال بعد دیا گیا۔ میں نے اس کے لیے آڈیشن دیا اور ہاں، آڈیشن ہمیشہ اداکار کے حق میں کام کرتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ میں اس کے نام کا کوئی ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہوں اگر ایسا ہوتا تو میں ان کے ہر دوسرے پروجیکٹ میں ہوتا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات