Aaj News

منگل, مارچ 11, 2025  
10 Ramadan 1446  

کرم میں 71 روز سے راستے بند، پرازوں کے ذریعے مریض پشاور منتقل

ایدھی ائیرایمبولینس نے زخمیوں و مریضوں کو پشاور منتقل کرنے کے لیے سروس شروع کردی
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2024 09:46pm

ضلع کرم میں 71 روز سے فائرنگ کے واقعات کے باعث مرکزی شاہراہ سمیت آمد و رفت کے راستے بند ہیں، ایدھی ائیرایمبولینس نے زخمیوں و مریضوں کو پشاور منتقل کرنے کے لیے سروس شروع کردی

سماجی رہنما فیصل ایدھی ایمبولینس کی پہلی پرواز کے ساتھ پاراچنار پہنچے اوربے نظیر ایئرپورٹ پاراچنار پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ضلع کرم میں حالیہ بدامنی کے واقعات اور عوامی مشکلات کا انہیں بخوبی احساس ہے جس کے باعث انہوں نے ائیر ایمبولینس شروع کردی ہے۔

ائیرایمبولینس میں ضروری ادویات پاراچنار پہنچائی جائے گی۔ ایدھی فاونڈیشن نے زخمیوں اور مریضوں کو پشاور پہنچانے کے لیے فاونڈیشن کی ہیلی کاپٹر فراہم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک دو پروازوں کے ذریعے واقعات میں زخمی اور مریضوں کو مختلف اسپتالوں کو منتقل کردیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں ادویات بھی پہنچائیں۔

کرم میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

فیصل ایدھی نے ڈسٹرکٹ اسپتال پاراچنار کا دورہ بھی کیا وہاں زخمیوں اور مریضوں سے ملے اور اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو سید میر حسن جان نے ادویات کی کمی اور اسپتال کے دیگر مسائل کے حوالے سے فیصل ایدھی کو بریفنگ دی۔

کرم کی صورت حال پر گرینڈ جرگے میں آج حتمی فیصلے کا اعلان متوقع

انہوں نے بتایا کہ آمد و رفت کے راستوں کی بندش کے باعث اشیائے خوردونوش تیل گیس روز مرہ استعمال کے دیگر اشیاء کے ساتھ ساتھ ادویات بھی ختم ہو گئی ہیں جس سے عوامی مشکلات بڑھ رہے ہیں اور لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں ملتوی ہونے والا گرینڈ جرگہ دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے اور مشکلات میں کمی لانے اور راستے کھولنے کے لیے اقدامات جاری ہے اور اج ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی ضرورت مندوں کو پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔

peshawar