Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشپا 2 کے پریمیئر میں بھگدڑ سے زخمی بچہ دماغی طور پر مردہ قرار

بھگدڑ میں آکسیجن کی کمی کے باعث سریتیج کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2024 07:01pm

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار الوارجن کی فلم پشپا 2 کے پریمیئر کے دوران مچنے والی بھگدڑ میں زخمی ہونیوالے 9 سالہ بچے کو دماغی طور پر مردہ قرار دے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے پولیس کمشنر نے 9سالہ سریتیج کی رپورٹس شیئر کی ہیں جس میں اسے دماغی طور پر مردہ قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے پولیس کمشنر نے اس 9 سالہ بچے، سریتیج کی رپورٹس جاری کی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ بھگدڑ کے دوران آکسیجن کی کمی کے باعث اس کے دماغ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تلنگانہ کے ہیلتھ سیکرٹری ڈاکٹر کرسٹینا کے مطابق زخمی بچے کی حالت پر گہری نظر رکھی جارہی ہے ، اب بھی اس کے صحت یاب ہونے کی امید ہے، بچہ وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ہے۔

entertainment

Bollywood Actors