Aaj News

منگل, مارچ 11, 2025  
10 Ramadan 1446  

پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی شوقین خواتین کے لیے اچھی خبر آگئی
شائع 19 دسمبر 2024 04:33pm

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2600 روپے کمی ہو گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 2600 روپے کمی کے بعد 273300 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 2229 روپے کمی کے بعد 234311 روپے کا ہو گیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 214785 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 26 ڈالر کمی کے بعد 2621 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

سونا

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP