Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر ذاکر نائیک دریائے نیل میں کود گئے، ویڈیو وائرل

معروف مبلغ نے 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا دی
شائع 19 دسمبر 2024 03:25pm

معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی افریقی ملک یوگنڈا میں واقع دریائے نیل میں چھلانگ لگانے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ذاکر نائیک نے سیر سپاٹوں کے دوران دریائے نیل میں تیراکی کرنے اور 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ذاکر نائیک آج کل یوگنڈا کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف شہروں میں مذہبی اجتماعات و تقریبات سے خطاب کریں گے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اعزازی ڈگری دینے پر جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اراکین کی مخالفت

ذاکر نائیک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یوگنڈا کے سرکاری دورے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جہاں انہیں مکمل پروٹوکول کیساتھ سخت سیکیورٹی کے حصار میں ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا گیا۔

ڈاکٹر ذاکر نے بیٹے اور اپنے اسٹاف کے ہمراہ تاریخی دریائے نیل میں تیراکی کرنے اور اسی دریا کے کنارے واقع سیاحتی مقام پر چھلانگ لگانے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں۔

ساتھ ہی ساتھ ذاکر نائیک نے یوگنڈا کے دیگر تفریحی مقامات اور پارکس کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن کی ان کے مداحوں نے بھرپور تعریف کی تبصرے بھی کیے۔

اسی طرح انہوں نے یوگنڈا کے شہر جنجا کے سیاحتی مقام پر دریائے نیل کے کنارے 165 فٹ بلند پہاڑی سے چھلانگ لگانے کی تصاویر بھی شیئر کیں جو کہ بھارتی اور پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔

VIDEOS VIRAL

doctor zakir naik

performs

165 feet bungee jumping