Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوشل میڈیا پر کس طرح فلسطینی خبروں کو روکا گیا اور اسرائیل کے حق میں پروپیگنڈا پھیلایا گیا؟ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

2023 سے فلسطینی خبروں کو روکنے اور اسرائیل کے حق میں خبروں کو فیسبک پر زیادہ واضح دکھایا جا رہا ہے، رپورٹ
شائع 19 دسمبر 2024 12:54pm

اسرائیل غزہ تنازع کے دوران فلسطینی خبر رساں اداروں کی خبریں شیئر کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 سے فلسطینی خبروں کو روکنے اور اسرائیل کے حق میں خبروں کو فیسبک پر زیادہ واضح دکھایا جا رہا ہے، جو فلسطینی شہریوں کی آواز لوگوں تک پہنچانے سے روکنے کا ایک بڑا پروپیگنڈا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی ٹی وی نیوز چینل وفا، اور الوطن نیوز جیسے خبر رساں اداروں کے فیس بک پیجز دنیا بھر میں لاکھوں فالوورز کے لیے معلومات سامنے لانے کا اہم ذریعہ رہے ہیں۔

یمن سے اسرائیل پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ

رپورٹ میں کہا گیا کہ کشیدگی کے دوران لوگ خبریں زیادہ دیکھتے ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر فلسطینی سے متعلقہ خبروں میں 77 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، جبکہ اسرائیلی نیوز گروپس کی مصروفیات میں 37 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

اس حوالے سے میٹا کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر فلسطین کی خبروں کو روکنے کے بیانات میں کوئی صداقت نہیں۔ فلسطین ٹی وی کے فیس بک پر 5.8 ملین فالورز ہیں۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ ان کی پوسٹس دیکھنے والوں کی تعداد میں 60 فیصد کمی آئی ہے۔

صحافیوں کی جاسوسی کرنے پر پولیس کو بھاری جرمانہ

فلسطین ٹی وی کے ایک صحافی طارق زیاد کا کہنا ہے کہ ہم بنیادی طور پر بند ہیں، ہماری سوشل میڈیا پوسٹس لوگوں تک نہیں پہنچ رہیں۔

میٹا نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ اس نے اکتوبر 2023 میں کھلے عام عارضی اقدامات کیے تھے۔ کمپنی نے کہا کہ اس نے اس حقیقت کے ساتھ آزادی اظہار میں توازن قائم کرنے کی جدوجہد کی کہ حماس کو امریکا اور میٹا کے اپنے قوانین کے مطابق ایک خطرناک گروپ تصور کیا جاتا ہے۔

پوتی کی شہادت پر دنیا کو جھنجوڑنے والے خالد نبھان جان دے کر بھی امر ہو گئے

اس بارے میں تشویش ہے کہ میٹا کی پالیسیاں انفرادی فلسطینیوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ پانچ موجودہ اور سابق میٹا ملازمین نے اس بارے میں بی بی سی سے بات کی۔ ان میں سے ایک نے انسٹاگرام کے الگورتھم میں تبدیلیوں کے بارے میں خفیہ اندرونی دستاویزات شئیر کیں جن میں کہا گیا کہ اندرونی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ انسٹاگرام نے فلسطینیوں کے تبصروں پر سخت قوانین کا نفاذ شروع کر دیا ہے۔ ایک اور اندرونی رپورٹ میں کہا گیا کہ حماس کے حملے کے بعد صرف ایک ہفتے کے اندر فلسطینیوں کے لیے قوانین کو تبدیل کر دیے گئے۔

report

social media

Restricted

Palestinian News

Boosted Israel's news