Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی پراپرٹی ڈیڈ کا الزام، ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف جوڈیشل کمیشن کو خط

جج ہمایوں دلاور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات
شائع 19 دسمبر 2024 12:29pm

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی بطور اضافی جج اسلام آباد ہائیکورٹ نامزدگی کے خلاف ایڈووکیٹ سپریم کورٹ علی زمان نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا۔

رکن جوڈیشل کمیشن خورشید بروچہ نے ہمایوں دلاورکو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اضافی جج کیلئے نامزد کیا تھا۔

ایڈووکیٹ سپریم کورٹ علی زمان نے خط میں لکھا کہ ایڈیشنل سیشنز جج ہمایوں دلاور پر پراپرٹی کی غیر قانونی منتقلی کے الزامات ہیں، اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی جانب سے ہمایوں دلاور کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ ایڈیشنل سیشنز جج ہمایوں دلاور پر 2022 میں جعلی پراپرٹی ڈیڈ تیار کرنے کے الزامات ہیں، ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات بھی ہیں۔

judicial commission

judge humayun dilawar