Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 20 ہلاک

کشتی حادثے میں اموات میں اضافے کا خدشہ
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2024 12:50pm

تیونس میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ تیونس کے ساحلی شہر صفاقس کے قریب پیش آیا۔

کشتی میں سوار متعدد تارکین وطن لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ڈوبنے والے پانچ تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔

تیونس کے کوسٹ گارڈز کے مطابق ڈوبنے والے زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق افریقہ سے تھا۔ تارکین وطن تیونس سے یورپ جانا چاہتے تھے۔

کشتی حادثے میں اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیونس کے ذریعے یورپ جانے کے خواہشمند تارکین وطن کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

تیونس کے قریب ایک ہفتے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

قبل ازیں ، رواں مہینے یونان کے قریب بھی تین کشتیاں ڈوبی چکی ہیں جن میں 40 پاکستانی ہلاک ہوچکے ہیں، مرنے والوں کی زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

TUNISIA

boat capsized

Greece Boat Capsized