اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی لہر جاری، کاروبار کے آغاز پر ہی 2500 پوائنٹس گرگئے
کاروبار شروع ہوتے ہی انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 400 پر آگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی لہر جاری ہے، جس کے باعث آج بھی کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 2500 پوائنٹس سے زائد کمی ریکلارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار 400 پر آگیا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں کریکشن آرہی ہے، جلدی ریکوری بھی ہوجائے گی۔
100 index
Pakistan Stock Exchange (PSX)
مقبول ترین