Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں سردی اپنے جوبن پر، موٹر ویز بند، بچوں نے جمی جھیل کو فٹبال گراؤنڈ بنا دیا

کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ
شائع 19 دسمبر 2024 08:48am

ملک میں سردی اپنے جوبن پر ہے بارش اور برفباری سے شہری ٹھٹھر گئے ہیں۔ جھیلیں اور آبشار جم گئے ہیں، جبکہ سڑکیں بھی دھند کے باعث بند ہیں۔

بلوچستان کے علاقوں قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ اور کان مہترزئی میں شدید سردی ہے، جہاں پارہ منفی سات ریکارڈ کیا گیا اور شہری گھروں میں محصور ہوگئے۔

کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور درجہ حرارت بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

غذر کی مشہور خلتی جھیل جم گئی، ڈیڑھ سو فٹ گہری جھیل کو بچوں نے فٹبال گراؤنڈ بنا دیا۔

آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ہوگی، صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پشاور میں دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے غازی بروتھا انٹر چینج تک بند ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے پر حد نگاہ 30 میٹر رہ گئی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ موٹر وے ایم ون چارسدہ اور رشکئی انٹر چینج کے مقام پر دھند کے باعث شہریوں کے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس نے ہدایت کی کہ شہری صبح اور رات کے اوقات میں بلا ضرورت سفر سے گریز کریں، فوگ لائٹس کا استعمال اور تیز رفتاری سے بھی گریز کریں۔

weather update