Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

روسی پارلیمنٹ میں افغان طالبان کا نام دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا قانون منظور

نئے قانون کی منظوری کے بعد روس کی عدالت طالبان پر لگی پابندی ہٹانے کی مجاز ہوگی
شائع 19 دسمبر 2024 08:36am

روس کی پارلیمنٹ ڈوما میں افغان طالبان کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا قانون منظور کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی پارلیمنٹ کی جانب سے نئے قانون کی منظوری کے بعد روس کی عدالت طالبان پر لگی پابندی ہٹانے کی مجاز ہوگی، قانون کی منظوری سے روس کے افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

امریکی سفارتخانے کا افغانستان میں خواتین کے خلاف افغان عبوری حکومت کی ناانصافی پر اتحاد کا مطالبہ

روس نے افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔ روس نے 2003 میں افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ اگست 2021 میں اقتدار میں آنے والی طالبان حکومت کو ابھی تک کسی ملک نے باضابطہ تسلیم نہیں کیا ہے۔

بنگلہ دیش کی نئی خارجہ پالیسی اور پاکستان سے قربت سے بھارت میں تشویش کی لہر

اگست 2021 میں افغانستان سے 20 سالہ جنگ میں امریکا کی شکست کے بعد روس آہستہ آہستہ افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کر رہا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے رواں برس جون میں کہا تھا کہ ان کا ملک طالبان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا اتحادی سمجھتا ہے۔

afghan taliban

Russian Parliament