Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلو کار زین العابدین کا حسن اور رووالی پر ’چھوئے‘ کی نقل کرنے کا الزام

"ماند" نے میرے میوزک کیریئر کو شہرت کی بلندی پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا
شائع 18 دسمبر 2024 11:27pm

معروف گلوکار زین العابدین نے حسن اور رووالی پرالزام لگایا ہے کہ ”چھوئے“ میرے گانے ”ماند“ کی کاپی ہے۔

زین العبادین نے کہا کہ 2009 میں ریلیز ہونے والا میرا گانا ”ماند“ بہت ہٹ ہوا اور اس نے میرے میوزک کیریئر کو شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہاں تک کے اس نے 2010 میں لکس اسٹائل ایوارڈز میں سال کے بہترین گلوکار کی نامزدگی اہم کردار ادا کیا ۔

انہوں نے ”چھوئے“ کے ٹریک کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے جسے سونی میوزک انٹرٹینمنٹ نے ریلیز کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ یہ ان کی پہلی ہٹ گانے کی دھن سے بہت مماثلت رکھتا ہے۔

انہوں نے فنکاروں پر الزام لگایا کہ انہوں نے بغیر اجازت، کریڈٹ دینے یا ان کے تعاون کو تسلیم کیے بغیر ان کے گانے کی نقل کی۔

زین العابدین نے کہا حسن رحیم اور رووالی کے اس دھوکے دہی کے عمل سے مجھے معاشی طور پر بہت نقصان پہنچایا جس کو میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

انہوں نے سونی میوزک انٹرٹینمنٹ سمیت ملوث افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے عمل کی ذمہ داری لیں اور اصل تخلیق کاروں کو مناسب کریڈٹ دیں۔

دوسری جانب زین العابدین کے الزامات پر حسن رحیم اور رووالی کسی کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا، گلوکار نے اپنے مداحوں اور ساتھی موسیقاروں سے سرقہ سے نمٹنے اور فنکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تعاون کی اپیل کی ہے۔ ۔

Pakistani Singer