مہنگائی یا اور معاملہ؟ کینیڈین وزیراعظم پر عہدہ چھوڑنے کیلئے دباؤ
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر عہدہ چھوڑنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا، حکومت میں شامل 2 وزرا نے کابینہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ عرصہ سے حکومت میں شامل وزیر خزانہ کرسٹیا فریلینڈ نے استعفیٰ دیدیا، وہ امریکا کے کینیڈا پر ٹیرف کے اطلاق کے اعلان کے بعد سے کینیڈین وزیراعظم کے اقدامات سے ناراض تھے۔
کینیڈا میں مہنگائی میں تیزی سے اضافے سمیت دیگر ایشوز کے باعث ٹروڈو کی مقبولیت دن بدن کم ہو رہی ہے۔ کینیڈین حکومت کے وزیر ہاؤسنگ شون فریزر نے بھی کابینہ سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت لبرل پارٹی کا جسٹن ٹروڈو سے اقتدار سے الگ ہونے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا ہے۔
اپوزیشن ارکان نے کینیڈا کے وزیراعظم ٹروڈو سے فوری مستعفی ہونے اورملک میں نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔