Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنسی جرائم کی روک تھام کے لئے پریتی زنٹا نے انوکھا مطالبہ کر دیا

امید ہے بھارتی حکومت بھی اس طرح کا اقدام کرے گی، معروف اداکارہ
شائع 18 دسمبر 2024 09:31pm

معروف بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا طویل عرصہ بعد منظر عام پر آگئیں، انہوں نے مودی سرکار سے دبنگ انداز میں انوکھا مطالبہ بھی کر دیا۔

ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ نے بھارتی حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے۔

واضح رہے کہ پریتی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ، جب اطالوی وزیراعظم جیارجیا کی جانب سے بھی ملک میں جنسی جرائم میں ملوث مجرموں کو نامرد بنانے کا قانون لانے کی مہم چلائی جارہی ہے۔

عامر خان کونسی فلم خوف کی وجہ سے بنا نہیں پا رہے؟

مذکورہ معاملے پر رواں برس اطالوی قانون سازوں کی جانب سے کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔ پریتی نے اقدام کو سراہتے ہوئے بھارتی حکومت سے بھی ایسا قانون لانے کا مطالبہ کردیا۔

سنجے دت کی سابقہ اہلیہ اب کس حال میں ہیں؟

معروف اداکارہ نے ’ایکس‘ پر پیغام میں کہنا تھا کہ اٹلی کی جانب سے بہترین اقدام اٹھایا جارہا۔ امید ہے بھارتی حکومت بھی اس طرح کا اقدام کرے گی۔

انہوں نے پیغام میں اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ، آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟ یہ جنسی جرائم کی روک تھام کے لئے مناسب وقت ہے؟

india

show biz

Preeti Zinta

Indean Government