Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سمز بلاک

غیر قانونی سمز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 40 چھاپے مارے گئے
شائع 18 دسمبر 2024 08:15pm

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سمز کو بلاک کردیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر قانونی سمز کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں 40 چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں میں 7500 سمز اور 152 بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم ڈیوائسز قبضے میں لے لی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 47 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پی ٹی اے کا ویب مینجمنٹ سسٹم فعال، ایپلیکیشنز ویب سائٹس کی بندش اور وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کا سلسلہ جاری

پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن آسان بنا دی

لاکھوں موبائل فون سمز بند ہوں گی یا نہیں، پی ٹی اے کا بیان سامنے آگیا

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ یہ چھاپے قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، پشاور، پنوعاقل، کشمور، سکھر، شیخوپورہ، شرقپور شریف، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال اور حسن ابدال میں چھاپے مارے گئے۔

پی ٹی اے کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران غیر قانونی سمز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا گیا ہے۔

pakistan telicommunications