Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان کشتی حادثہ: مزید دو مقدمات درج، تعداد 4 ہوگئی

موہریکے ججہ کا عابد علی اور گکھڑ والی کا رہا ئشی شبیر اختر حادثے کا شکار ہو نیوالی کشتی میں سوار تھے
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2024 08:45pm

ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں جاں بحق اور لا پتہ ہو نیوالے دو نوجوانوں کے ورثاء کی درخواستوں پر انسانی اسمگلرز کیخلا ف مزید 2 مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ایف آئی اے نے یونان میں حادثے کا شکار ہو نیوالی کشتی کے واقعے کے بعد موہریکے ججہ کے رہا ئشی 14 سالہ عابد علی کے چچا اور گکھڑ والی کا رہائشی شبیر اختر کے بھائی کی درخواستوں پر انسانی اسمگلرز کیخلا ف مزید دو مقدمات درج ہونے کے بعد کشتی حادثہ واقعہ کے مقدمات کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

یونان کشتی حادثے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست دائر، مرنے والوں کے نام سامنے آگئے

موہریکے ججہ کا 14 سالہ عابد علی بھی حادثہ کا شکار ہو نیوالی کشتی میں سوار تھا جسے یونان بھجوانے کیلئے انسانی اسمگلر ثا قب ججہ کو20 لا کھ روپے ادا کئے تھے۔

انسانی اسمگلر نے عابد علی کو 29 اکتو بر کو فیصل آباد سے لیبیا بھجوایا جو کہ یونان جا تے ہو ئے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہو گیا ہے.

یونان حادثہ: ڈوبی کشتیوں میں کتنے پاکستانی تھے؟ پاکستانی سفارت خانے نے حکومت کو رپورٹ بھیج دی

ایف آئی اے نے عابد علی کے چچا کی درخواست پر ثا قب علی ججہ ،عبدالرئوف،عمران عرف ما نی کیخلا ف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

دوسرا مقدمہ گکھڑ والی کے رہا ئشی شبیر اختر کے بھا ئی یاسین کی درخواست پر انسانی اسمگلر قمر زمان عرف خرم ججہ کیخلا ف درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر متن کے مطا بق خرم ججہ کے ساتھ شبیر اختر کو یونان بھجوانے کیلئے23 لا کھ روپے میں بات طے ہو ئی انسا نی اسمگلر نے15 لا کھ روپے ایڈوانس وصول کئے۔

حادثہ کا شکار کشتی میں شبیر حسین بھی سوار تھا جسکے ساتھ رابطہ نہیں ہو رہاایف آئی اے نے یاسین کی درخواست پر انسانی اسمگلر قمر زمان عرف خرم ججہ کیخلا ف مقدمہ درج کر کے کا روائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Greece Boat Capsized