Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کروانے والوں کے نام سامنے آگئے

عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے سول نافرمانی کی کال چند روز مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا
شائع 18 دسمبر 2024 02:36pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کروانے والوں کا نام بتا دیا ہے۔

گزشتہ روز عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے سول نافرمانی کی کال چند روز مؤخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو دوبارہ سول نافرمانی کی کال دیدوں گا۔

اس حوالے سے لطیف کھوسہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید تفصیلات بتائیں اور کہا کہ عمران خان نے محمود خان اچکزئی، اختر مینگل اور دیگر کے مشورے پر سول نافرمانی تحریک کی کال مؤخرکی ہے۔

مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہوئی ہے، حکومت کمیٹی بنا کر ٹی او آرز طے کرے، شیر افضل مروت

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پہلے کہتی تھی ہم بات نہیں کرتے، ہم نے بات چیت کیلئے کمیٹی بنا دی تو اب تمسخر اڑاتے ہیں، جنہوں نے فارم 47 کے ذریعے انہیں بٹھایا ہے یہ انہی کی غلامی میں چل رہے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد عوام کو انصاف کی ذرا بھی امید نظر آرہی تھی تو وہ من پسند فیصلے لے کر منہدم کردی ہے، مجھے بتائیں کہ کیا ان من پسند فیصلوں سے ملک میں استحکام آجائے گا؟ جب تک سیاسی استحکام نہیں لائیں گے تب تک معاشی استحکام بھی نہیں لا سکتے۔

عمران خان کی رہائی، مطالبات تسلیم کیے جانے تک اسمبلی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، عمر ایوب

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک چند دنوں کیلئے موخر کی گئی ہے۔ تحریک کے خدوخال اور ٹائم لائن کا فیصلہ عمران خان بعد میں کریں گے۔

واضح رہے کہ سول نافرمانی سے متعلق نئی پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

imran khan

latif khosa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

CIVIL DISOBEDIENCE