عمران خان کی رہائی، مطالبات تسلیم کیے جانے تک اسمبلی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک بانی چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنان کو رہا نہیں کیا جاتا، ہمارے ارکان کو استعفے دینے کے لیے دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند نہیں کیا جاتا، اس وقت تک ہم کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کی گئی۔
پی ٹی آئی کے رکن اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کی اورکورم مکمل نہ ہونے پر ڈپٹی اسپیکر نے 15 منٹ کے لیے وقفہ کر دیا۔
ہم سے زبردستی استعفیٰ مانگا جارہا ہے، اسد قیصر کا قومی اسمبلی میں انکشاف
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے وزرا کی ایوان زیریں میں عدم موجودگی پر سوال اٹھایا کہا کہ اجلاس میں صرف ایک وزیرمملکت اور ایک وفاقی موجود ہیں، باقی وزرا کہاں ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ایوان سے واک آؤٹ
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی مطالبات تسلیم نہ ہونے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا، اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی قیادت میں ارکان ایوان سے چلے گئے۔
اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے الزام لگایا ہمارے پنجاب کے اراکین کو زد و کوب کیا جا رہا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ جب تک بانی چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کارکنان کو رہا نہیں کیا جاتا، ہمارے ارکان کو استعفے دینے کے لیے دھمکیاں دیننا کا سلسلہ بند نہیں کیا جاتا، اس وقت تک ہم کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔