نیب نے اپنے ادارے میں رائٹ سائزنگ کا بڑا فیصلہ کرلیا
وفاقی کا بینہ کے 27 اگست کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی اپنے ادارے میں رائٹ سائزنگ کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے قومی احتساب بیورو میں گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کی کل 238 آسامیاں ختم کرنے کی منظوری دے دی، انہوں نے یہ منظوری بطور پرنسپل اکا ؤنٹنگ افسر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے دی۔
ختم کی گئی آسامیوں میں گریڈ 19 کی ایڈیشنل ڈائریکٹر کی 2، گریڈ 18 کی ڈپٹی ڈائریکٹر کی ایک، گریڈ 17 کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 58 اور گریڈ 16 کی ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 8 پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔
گریڈ 16 کی ڈیٹا کنٹرول سپروائزر کی 3، گریڈ 16 کی اسسٹنٹ پر ائیویٹ سیکرٹری کی 23گریڈ پندرہ کی ڈیٹا کنٹرول اسسٹنٹ کی ایک اور اسسٹنٹ کی بارہ پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔