Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں نے 102 ارب کا منافع کمایا

کمپنیوں کا 249 ارب روپے منافع سوورن ویلتھ فنڈ میں منتقل
شائع 18 دسمبر 2024 11:14am

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 102 ارب روپے کا منافع کمایا۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سرکاری اداروں کی آمدن 15 فیصد بڑھ کر 7 کھرب روپے رہی، 7 کمپنیوں کا 249 ارب روپے منافع سوورن ویلتھ فنڈ میں منتقل کردیا گیا۔

او جی ڈی سی ایل کا سب سے زیادہ 123.3 ارب روپے منافع ریکارڈ کیا گیا، پاکستان پیٹرولیم کا منافع 68.8 ارب جبکہ پاور سیکٹر کا منافع 50.7 ارب روپے رہا۔

نیشنل پاور پارکس کا 36.3 ارب روپے جبکہ پاک عرب ریفائنری کا 35 ارب تک منافع ریکارڈ کیا گیا۔ ان کے علاوہ لاہور الیکٹرک، نیشنل بینک، واپڈا اور پورٹ قاسم میں بھی نمائیاں منافع ریکارڈ کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی کی مسلسل جدوجہد سے معیشت کے استحکام، ترقی اور روشن مستقبل کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔

اسلام آباد

Benefits

Special Investment Facilitation Council

sifc

public sector companies