سردیوں میں چمکدار جلد کے لیے بشریٰ انصاری کا اپنایا ٹوٹکا جانئے
حال ہی میں پاکتسان کی لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی۔ شو میں انہوں نے اپنا برسوں کا آزمودہ خوبصورتی کا قدرتی علاج شیئر کیا۔ انہوں نے ان لوگوں کے لیے قدرتی ڈیوڈورنٹ کا نسخہ بھی بتایا جنہیں جسم کی بدبو کا مسئلہ درپیش ہے۔
بشریٰ انصاری نے قدرتی علاج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، میں جو طریقہ استعمال کرتی ہوں، وہ بہت قدرتی ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں۔ ہمیں اسے مکس کر کے صرف جلد پر لگانا ہوتا ہے۔ بچپن سے ہی میں نے اس علاج کے بارے میں سنا ہے، اور تمام پاکستانی اداکارائیں بھی یہی طریقہ اپناتی تھیں۔ ان کی جلد ہمیشہ خوبصورت، چمکدار اور بے عیب نظر آتی تھی۔ وہ گلیسرین، لیموں کا رس، عرق گلاب ، بادام اور ناریل کا تیل ملا کر استعمال کرتی تھیں، جو چہرے کو ہموار اور بے عیب بناتا ہے۔
رات بھر پرسکون نیند کیلئے لحاف یا کمبل کو گرم رکھنے کا آسان طریقہ
موسم سرما میں بالوں کی حفاظت کے لیے گھریلو نسخے
پانی کی 6 اقسام جو امرت سے کم نہیں
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان میں بائیو آئل اور ای آئل بھی شامل کر دیا ہے اور ہر دفعہ اسے منہ دھونے کے بعد اسے خشک کر کے لگانے سے چہرے پر قدرتی چمک آجاتی ہے۔
بشری انصاری نے مزید کہا کہ یہ واقعی جادوئی اثر رکھتا ہے اورجلد کو مکمل طور پر ہائیڈریٹ کرتا ہے۔ ان تمام اجزاء میں کوئی کیمیکل شامل نہیں ہے، اور یہ سب قدرتی ہیں۔ مجھے کسی بھی ہائیلورونک ایسڈ کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے جسم کی بدبو کے لیے ایک آزمودہ علاج بھی شیئر کیا۔ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بشریٰ انصاری نے کہا، “قدرتی ڈیوڈورنٹ بھی بہت مفید ہیں۔ کچھ لوگوں کو جسم کی بدبو کے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خواہ کوئی بھی وجوہات ہوں، لیکن پھٹکری کا استعمال جسم کی بدبو کے لیے حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ بس غسل کریں اور اسے اپنے انڈر آرمز پر لگائیں۔ آپ کو جادو نظر آئے گا۔
بشری انصاری نے مزید کہا کہ میں نے ایک سپاٹ بوائے کو بھی یہ نسخہ بتایا تھا اور اسے اس سے بہت فائدہ ہوا تھا۔ سب سے بڑھ کر اس کے کوئی ضمنی اثرات نہیں ہیں اور یہ کیمیکل فری ہے۔
Comments are closed on this story.