صحافیوں کی جاسوسی کرنے پر پولیس کو بھاری جرمانہ
شمالی آئرلینڈ کی عدالت نے صحافیوں کی غیرقانونی جاسوسی کرنے پر پولیس پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے۔
آزادی صحافت کیلئے یہ تاریخی فیصلہ انویسٹیگیٹری پاورز ٹربیونل نے صحافی بیری مک کیفری اور ٹریور برنی کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں دیا۔
دبئی میں سابق شوہر کو ’بھاری رقم‘ کیلئے بلیک میل کرنے والی خاتون کو جیل
عدالتی فیصلے کے مطابق ناردرن آئرلینڈ پولیس سروس اور میٹرو پولیٹن پولیس نے دو بیلفاسٹ صحافیوں کی جاسوسی کی۔
فیصلے کے مطابق پولیس نے صحافیوں کے ذرائع کی شناخت کرنے کیلئے غیرقانونی طور پر ان کی جاسوسی کی۔
حسینہ واجد دور کا خوفناک پولیس یونٹ بند کرنے کی سفارش
عدالت نے پولیس کو ہر صحافی کو چار ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی خفیہ نگرانی کی کارروائی غیر متناسب تھی، پولیس نے ملکی اور عالمی تحفظات کو نقصان پہنچایا۔