Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
29 Ramadan 1446  

یونان کشتی حادثے میں گجرات کا 20 سالہ نوجوان بھی لاپتہ

جوان بیٹے کے لاپتا ہونے پر اس کے والدین غم سے نڈھال
شائع 17 دسمبر 2024 11:56pm

یونان کشتی حادثے میں ڈوبنے والے درجنوں پاکستانی تاحال لاپتا ہیں، ان میں گجرات کا 20 سالہ عبدالرحمان بھی شامل ہے جس کا بھی پتا نہیں چلا۔

ذرائع کے مطابق بیس سالہ نوجوان عبدالرحمان ایک ماہ قبل اچھے مستقبل کیلئے تعلیم چھوڑ کر نکلا تھآ،جوان بیٹے کے لاپتا ہونے پر اس کے والدین غم سے نڈھال ہیں۔

یونان کشتی حادثہ: کشتی میں سوار ہونے سے قبل تارکین وطن پر کیا بیتی، زندہ بچ جانے والے پاکستانی کے انکشافات

گوجرانوالہ میں یونان کشتی حادثے کا پہلا مقدمہ درج

ذرائع کے مطابق کشتی میں 84 سے زائد افراد سوار تھے، 30 پاکستانی لاپتا بتائے جاتے ہیں جن کے متعلق انہیں بچ جانے والے پاکستانی باشندوں نے بتایا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔

punjab